ویب ڈیسک: پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز کے خلاف 215 رنز کے ہدف کو عبور کرتے ہوئے 218 رنز بنا کر منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔
پشاور زلمی کی یہ اننگز اس لحاظ سے خاص ہے کہ کسی کھلاڑی نے ففٹی نہیں بنائی، مگر ٹیم نے سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ واشنگٹن نے لاس اینجلس کے خلاف 214 رنز کے ساتھ قائم کیا تھا۔
مزید برآں، یہ اسکور پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی نیا ریکارڈ ہے، کیونکہ کسی ٹیم نے بغیر کسی کھلاڑی کی ففٹی کے سب سے زیادہ 218 رنز بنائے۔ اس سے قبل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 209 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔