پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی  ہے کہ ملک میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 6 جون کی شب 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔ چاند دکھائی دینے کیلئےاسکی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

پروسیسنگ سینٹر  کا کہنا ہے کہ   پاکستان میں   چاند 7 جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان موجود ہیں اور عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

Watch Live Public News