(ویب ڈیسک ) حالیہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپ کے دوران فرانسیسی رافیل طیاروں کے مار گرائے جانے پر ترجمان فرانسیسی فوج کا ردعمل آگیا۔
فرانسیسی وزارتِ دفاع کے ایک ترجمان نے فینکس ٹی وی کے ایک معمول کے پریس بریفنگ کے دوران اس معاملے پر سوالات کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوئیں تو یہ رافیل طیارے کی 20 سالہ سروس کے دوران پہلی مرتبہ کسی جنگ میں تباہی ہوگی۔
فینکس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، یہ فرانسیسی فوج کی جانب سے اس واقعے پر پہلا باضابطہ ردعمل ہے۔
فینکس ٹی وی کی ایک ویڈیو کلپ میں فرانسیسی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ اس واقعے کی تفصیلات ابھی غیر واضح ہیں اور بہت سی معلومات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
انہوں نے کہا کہ رافیل طیارے کی کارکردگی کے حوالے سے فرانس اس صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور بھارت سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اصل معلومات حاصل کی جا سکیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کچھ رپورٹس کے مطابق اس جھڑپ میں سینکڑوں فوجی طیارے شامل تھے۔ فرانس کی کوشش ہے کہ اس ہائی انٹینسٹی لڑائی سے زیادہ سے زیادہ سیکھا جا ئے۔ اگر رافیل طیارے کے گرنے کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو یہ اس کے20سالہ سروس کی پہلی جنگی تباہی ہوگی۔