(ویب ڈیسک) اسٹار بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے بلے بازی کرنا پسند ہے۔ میں انسان ہوں، کبھی کبھار ہم فیل ہوجاتے ہیں لیکن اہم چیز توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم نے کہا کہ جب میدان میں لوگ آپ کا نام پکارتے ہیں تو وہ کھلاڑی کے لیے بہت ہی مختلف احساس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا خواب تھا کہ میں بطور کھلاڑی ملک کی نمائندگی کروں اور یہ میرا وقت ہے۔
کیون پیٹرسن نے بابر اعظم سے پوچھا کہ اے بی ڈی ویلیئرز آپ کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں تو میں کون سے نمبر پر ہوں، دوسرے یا تیسرے؟
اس پر بابراعظم نے جواب دیا کہ ’نہیں چھٹے یا شاید ساتویں‘۔ بابر اعظم کے اس جواب پر دونوں نے زوردار قہقہہ لگایا۔
بابراعظم نے انٹرویو میں بتایا کہ مجھے بلے بازی کرنا پسند ہے۔ میں انسان ہوں، کبھی کبھار ہم فیل ہوجاتے ہیں لیکن اہم چیز توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ کھیل رہے ہوتے ہیں تو اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے۔ میرا مقصد ملک کیلئے ٹرافی جیتنا ہے جس کے لیے میں بہت محنت کر رہا ہوں۔