(ویب ڈیسک ) اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی معلوماتی ویب سائٹ وِکی پیڈیا کا مقابلہ کرنے کیلئے گروکی پیڈیا متعارف کروا دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گروکی پیڈیا کا ڈب ورژن 0.1 پیر کی شام تک 8 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ مضامین پر مشتمل تھا، جب کہ وِکی پیڈیا میں انگریزی میں 70 لاکھ سے زائد مضامین موجود ہیں۔
اس لانچ کے ساتھ ہی نئے ورژن 1.0 کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایلون مسک نے کہا ہے کہ یہ موجودہ لائیو سائٹ سے دس گنا بہتر ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایلون مسک نے لکھا کہ گروک اور گروکی پیڈیا ڈاٹ کام کا مقصد سچائی، مکمل سچائی اور صرف سچائی ہے۔
The goal of Grok and https://t.co/op5s4ZikGJ is the truth, the whole truth and nothing but the truth.
— Elon Musk (@elonmusk) October 28, 2025
We will never be perfect, but we shall nonetheless strive towards that goal. https://t.co/j8bJf7c4Hl
گروکی پیڈیا کا مواد اے آئی اور اے آئی جنریٹو اسسٹنٹ گروک کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ ایلون مسک وِکی پیڈیا کے باقاعدہ نقاد رہے ہیں، 2024 میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ وِکی پیڈیا بائیں بازو کے سرگرم لوگوں کے زیرِ اثر ہے۔انہوں نے وِکی پیڈیا کو دیے جانے والے چندے کو بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ وِکی پیڈیا 2001 میں قائم ہوا، ایک مشترکہ انسائیکلوپیڈیا ہے جسے رضاکار چلاتے ہیں اور زیادہ تر چندوں سے اس کی مالی معاونت حاصل کی جاتی ہے۔ صارفین اس کے صفحات کو لکھ یا ترمیم کر سکتے ہیں ۔