ٹانک (پبلک نیوز) ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ پاک فوج خدمت انسانیت میں بھی پیش پیش، ٹانک میں مقامی مریض کے علاج معالجہ کے لیے پاک آرمی کا قابل صد تحسین اقدام۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب مریضوں کی مفت تشخیص اور علاج معالجہ کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ 15 سو سے بھی زائد مریضوں کی مفت تشخیص اور مفت ادویات فراہم کر دی گئیں۔ گاوں مغزئی میں فری میڈیکل کیمپ میں بچوں بوڑھوں اور خواتین کا چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے ڈاکٹرز اور عملہ نے مریضوں کا چیک اپ کرنے کے فرائض انجام دیئے۔ اہلیان علاقہ نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا ہے۔