اسلام آباد: پاکستان میں 7500 اور 15 ہزار والے بانڈز پر پابندی عائد کا اعلان، 31 دسمبر 2021 تک انعامی بانڈز واپسی کرنے کے لیے مہلت۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان پر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بلیک لسٹ کی تلوار لٹک رہی ہے۔ اس وقت پاکستان گرے لسٹ میں موجود ہے۔ گرے لسٹ نکلنے اور بلیک لسٹ ہونے سے بچنے کے لیے حکومت نے ساڑھے سات ہزار اور پندرہ ہزار والے بانڈز ختم کرنے کے اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی کو ہونے والی بانڈز کی قرعہ انداز منسوخ کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ بانڈز کی واپسی کے لیے اس سال کے آخری دن تک کی مہلت دے دی گئی ہے۔