سندھ میں ہر گاڑی کیلئے 30 جون تک ڈیجیٹل روٹ پرمٹ اور فٹنس لازمی قرار

سندھ میں ہر گاڑی کیلئے 30 جون تک ڈیجیٹل روٹ پرمٹ اور فٹنس لازمی قرار
کیپشن: سندھ میں ہر گاڑی کیلئے 30 جون تک ڈیجیٹل روٹ پرمٹ اور فٹنس لازمی قرار

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے صوبے میں ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے کے لیے ہر گاڑی کے مالک کو 30 جون 2026 تک ڈیجیٹل روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام سے جعلسازی کا راستہ بند ہوگا اور شہریوں و ٹرانسپورٹرز کو دفاتر کے چکروں سے نجات ملے گی۔ 30 جون کے بعد مینوئل دستاویزات غیر موثر قرار دی جائیں گی اور صرف آن لائن تصدیق شدہ دستاویزات قابلِ قبول ہوں گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کم از کم 1,000 اندراجات مکمل کیے جائیں تاکہ تمام ٹرانسپورٹرز بروقت ڈیجیٹل رجسٹریشن کر سکیں۔ 30 جون کے بعد ڈیجیٹل دستاویزات نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News