پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کی افواہیں بے بنیاد، حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد ہوگا

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کی افواہیں بے بنیاد، حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد ہوگا
کیپشن: پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کی افواہیں بے بنیاد، حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد ہوگا

ویب ڈیسک: پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھٹیوں کا حتمی اعلان 15 مئی کے بعد کیا جائے گا۔

وزیرِ تعلیم نے واضح کیا کہ چھٹیوں کے شیڈول کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔ حکومت اس سال گرمیوں کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن کی کمی پر غور کر رہی ہے تاکہ نصاب بروقت مکمل ہو سکے، اور تعلیمی سال میں پڑھائی کے دنوں کو 180 سے بڑھا کر 190 کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ زیادہ چھٹیاں طلبہ کے تعلیمی نقصان کا سبب بن رہی ہیں، تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید ہیٹ ویو کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر حکومت کو ماضی کی طرح قبل از وقت چھٹیوں کا اعلان کرنا پڑ سکتا ہے۔

Watch Live Public News