سندھ میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت

سندھ میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت

(ویب ڈیسک ) سندھ میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظرآئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس افسران کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن  نے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن پولیس کو مستعد رہنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ  نشیبی علاقوں سے شہریوں کو بروقت ریسکیو کرنے کے اقدامات کیے جائیں، پولیس اہلکار ریسکیو حکمت عملی اور اقدامات سے مسلسل آگاہ رہیں۔

 غلام نبی میمن نے وفاقی و صوبائی اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ  دریائے سندھ اور برساتی نالوں کے کنارے رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ سندھ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد تین بپھرے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج نے تباہی مچا دی، دریاؤں کے کنارے آباد بستیاں اور فصلیں زیر آب آ گئیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔

Watch Live Public News