سردی اب نہیں آنی،محکمہ موسمیات نےخطرے کی گھنٹی بجادی

سردی اب نہیں آنی،محکمہ موسمیات نےخطرے کی گھنٹی بجادی
کیپشن: سردی اب نہیں آنی،محکمہ موسمیات نےخطرے کی گھنٹی بجادی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی اب نہیں آنی اور موسم میں اتارچڑھاؤ ہی دیکھا جائے گا اوراسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ  پہا ڑو ں پر برفباری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اب شدید سردی کا کوئی امکان نہیں ہے اور موسم میں معمولی اتار چڑھاؤ ہی دیکھا جائے گا۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے یکم فروری کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مری، گلیات اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور بر فبا ری کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، بونیر، سوات، باجوڑ، خیبر، کو ہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہا ڑو ں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

Watch Live Public News