17سالہ امریکاپلٹ لڑکی ٹک ٹاک بنانےپرقتل

17سالہ امریکاپلٹ لڑکی ٹک ٹاک بنانےپرقتل
کیپشن: 17سالہ امریکاپلٹ لڑکی ٹک ٹاک بنانےپرقتل

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں واقع بلوچی اسٹریٹ میں 17 سالہ امریکا پلٹ لڑکی حرا انوار کو ٹک ٹاک بنانے پر قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گوالمنڈی کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں حرا انوار کو گھر کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتولہ امریکی شہریت کی حامل تھی اور چند روز قبل اپنے والدین کے ہمراہ امریکا سے پاکستان آئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے کے باوجود وہ اس پر قائم رہی، جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر اس کے اہل خانہ نے خود فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

  پولیس نے لڑکی کے والد انوار الحق، ماموں اور چچا کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایچ او گوالمنڈی بابر بلوچ کے مطابق تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

پولیس نے اس کیس کو سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News