سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور اداکارہ ثنا بُچا کے درمیان شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ یہ افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب دونوں ستاروں کی ایک تصویر وائرل ہوئی۔ لوگ اس معاملے پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ متعدد سوشل میڈٰیا پیج اور یوٹیوب چینلز نے ثنا بُچا اور شاہد آفریدی کی شادی کے دعوے کئے ہیں۔ تاہم اگر خبروں کا جائزہ لیا جائے تو سوشل میڈیا پر یہ فوٹو اصل میں 2017ء میں وائرل ہوئی تھی۔ اس تصویر کے منظر عام پر آتے ہی اس وقت بھی لوگوں نے خوب تنقید کی تھی لیکن اب اس کو ایک الگ ہی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ جھوٹی خبریں پھیلنا شروع ہوئیں تو ثنا بُچا خود میدان میں آئیں اور خود پر لگنے والے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شاہد آفریدی کیساتھ اس فوٹو پر افسوس ہے۔ مجھے تو چاہیے تھا کہ یہ تصویر کھنچواتی ہی نہ۔ یہ تصویر تو چند سال قبل دوستوں کی ایک محفل میں ''لالا'' کیساتھ کھینچی گئی تھی۔ خیال رہے کہ ''لالا'' پشتو زبان میں بھائی کو کہتے ہیں۔ یوں ثنا بُچا نے شاہد آفریدی کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کہاں باز آتے ہیں۔ جس کے جو منہ میں آ رہا ہے، وہ باتیں کر رہا ہے۔ ثنا بُچا نے چند دن قبل ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں کہا کہ شاہد آفریدی کیساتھ یہ تصویر رمضان المبارک میں ایک سحری کی دعوت پر اتروائی گئی تھی۔ اس دعوت میں میرے علاوہ اور دوست بھی شریک تھے لیکن لوگوں نے جھوٹ پھیلانے کیلئے غلط الزامات عائد کرنا شروع کر دیئے جن میں کسی قسم کی کوئی سچائی نہیں ہے۔ https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/873880941860577280?s=20&t=qlTD-QbFWlJAj-hc5pgz7Q اداکارہ ثنا بُچا نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر اترواتے وقت '' لالا'' خود گھبرائے ہوئے تھے، وہ نہیں چاہتے تھے کہ کیمرے کی آنکھ میں اسے محفوظ کیا جائے۔ مجھے خود بھی چاہیے تھا کہ یہ تصویر نہ کھنچواتی نہیں، اب جو ہونا تھا سو ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017ء میں بھی اس تصویر کو لے کر مختلف جھوٹی کہانیاں گھڑی گئیں اور تبصرے کئے گئے، اب پانچ سالوں کے بعد ایک بار پھر میری اور لالا کے درمیان شادی کی افواہوں کو پھیلانا شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں