وزیرِ اعظم نے شاہ زیب رند کے والد کو 50 لاکھ روپے کا چیک دیکر اپنا وعدہ پورا کر دیا

وزیرِ اعظم نے شاہ زیب رند کے والد کو 50 لاکھ روپے کا چیک دیکر اپنا وعدہ پورا کر دیا

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہ زیب رند کے والد، خیر محمد کی ملاقات۔ وزیر اعظم نے اپنا وعدہ بھی پورا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم نے خیر محمد کو حکومت کی جانب سے شاہ زیب رند کیلئے 50 لاکھ کا چیک دیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے بین الاقوامی سطح پر رند کی شاندار کامیابیوں کی تعریف کی اور آئندہ میچوں میں ان کی مسلسل کامیابیوں کی امید ظاہر کی۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شاہ زیب نے مکس مارشل آرٹس کے عالمی مقابلوں میں اپنی فتوحات کے ذریعے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

خیال رہے کہ یہ ملاقات شاہ زیب رند کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ممکن ہوئی جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ایک بڑی بین الاقوامی فتح کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ان کو 50 لاکھ روپے نقد اور تربیتی تعاون کا وعدہ کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News