(ویب ڈیسک) ذوالفقار بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت جیل میں مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں، اور ایسی صورتحال میں ہم اُن پر زیادہ تنقید نہیں کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہیں، سننے میں آرہا ہے کہ وہ بہت برے حال میں ہیں ،جیل برداشت کرنے والے پر ہم ذیادہ تنقید نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں کے ساتھ نہیں ہے لیکن دیکھتے ہیں موجودہ سیاسی ماحول میں پی ٹی آئی کیسے آگے آتے ہیں ۔
ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا کہ ابھی پی ٹی آئی نے تحفظ آئین پاکستان کا اتحاد بنایا ہے۔ہم اس میں پی ٹی آئی سے اتفاق کرتے ہیں کیونکہ ہم بھی آئین کو بچانا چاہتے ہیں بلکہ پورے ملک کو جیسے پی ٹی آئی پورے ملک کو بچانا چاہتی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ فاطمہ بھٹو جلد پاکستان آئیں گی، اور وہ ان کے ساتھ مل کر نئی جماعت کا باضابطہ اعلان کریں گے، جبکہ یوتھ ونگ بھی ہمارے ساتھ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کی طاقت سے اس فرسودہ نظام کو بدل سکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا کہ میں ریحام خان کو جانتا ہوں اور انکی کتاب بھی پڑھی ہے۔ہم دونوں آئین پر یقین رکھتے ہیں ، وہ سیاست کر رہی ہیں اور ہم بھی اس لحاظ سے ہم دونوں ایک میدان میں ہیں ۔