ڈڈھوچا ڈیم پر حکم امتناعی واپس، تعمیر جاری رکھنے کی اجازت

ڈڈھوچا ڈیم پر حکم امتناعی واپس، تعمیر جاری رکھنے کی اجازت
لاہور (پبلک نیوز) ڈڈھوچا ڈیم کی تعمیر کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواستوں کی سماعت، عدالت نے ڈڈھوچا ڈیم پر جاری حکم امتناعی واپس لے لیا۔ عدالت نے حکومت کو ڈیم کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کیس کی سماعت کی۔ مقامی لوگوں کی جانب سے ڈیم کی تعمیر کے خلاف حکم امتناعی حاصل کیا گیا تھا۔ وکیل ایف ڈبلیو او نے عدالت کو بتایا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے۔وکیل ایف ڈبلیو او نے آگاہ کیا کہ درخواست گزار نے غلط بیانی کرکے ڈڈھوچا ڈیم کے خلاف حکم امتناعی لیا۔ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، ورک آرڈر کو بھی چیلنج نہیں کیا گیا۔ رٹ قابل سماعت نہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ اگر ڈیم بروقت تعمیر نہ ہوا تو راولپنڈی اسلام آباد میں اگلے چند سالوں میں پانی اور بچلی کا بحران پیدا ہو جاٸے گا۔ ڈڈھوچا ڈیم روکنےکے حوالے سے جاری حکم امتناری واپس لیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔