بلوچستان : سیکیورٹی فورسز  کا آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان : سیکیورٹی فورسز  کا آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک

(ویب ڈیسک ) بلوچستان میں   سیکیورٹی فورسز   نے  آپریشن  کرتے ہوئے  2 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے  مطابق   سیکیورٹی فورسز  نے بلوچستان کے ضلع دکی میں آپریشن  میں 2 ہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ   سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، آپریشن میں فتنہ الہندوستان  کے  2 دہشتگرد گرفتار کیے گئے اور ان سے   اسلحہ برآمد  کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں سے ایمونیشن، ہتھیار اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز وطن عزیز سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین:

دوسری جانب وزیراعظم  شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ " سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، اور ہم ہر قسم کی دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ "فتنتہ الہندوستان" جیسے گروہ پاکستان کے امن کے دشمن ہیں، جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Watch Live Public News