چین میں اے آئی روبوٹس کے درمیان پہلا فٹبال میچ، شاندار مہارت کا مظاہرہ

چین میں اے آئی روبوٹس کے درمیان پہلا فٹبال میچ، شاندار مہارت کا مظاہرہ

(ویب ڈیسک ) بیجنگ میں پہلی بار ایسا فٹبال میچ منعقد ہوا جس میں تمام کھلاڑی انسان نہیں بلکہ مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس روبوٹس تھے  اور اس منفرد مقابلے نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

یہ دلچسپ مقابلہ 3، 3 روبوٹس پر مشتمل دو ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں Tsinghua یونیورسٹی کی ٹیم نے چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی کو شکست دے دی۔

اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ روبوٹس ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نہیں بلکہ مکمل طور پر خودکار اے آئی سسٹمز کے تحت کھیلے، یعنی انہوں نے اپنی حکمت عملی، فیصلے اور ٹیم ورک سب کچھ خود انجام دیا۔

میچ کے دوران روبوٹس نہ صرف حقیقی وقت میں فیصلے کرتے نظر آئے بلکہ گرنے کے بعد خود اٹھنے کی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا، جو روبوٹک ٹیکنالوجی کی جدید سطح کو ظاہر کرتا ہے۔

منتظمین کے مطابق اس میچ کا مقصد روبوٹکس کے میدان میں چین کی ترقی اور روزمرہ زندگی میں روبوٹس کے استعمال کی سمت اشارہ کرنا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل   چین میں روبوٹ میراتھون اور باکسنگ جیسے ایونٹس بھی منعقد ہو چکے ہیں، اور اب بیجنگ میں 15 سے 17 اگست تک دنیا کے پہلے ورلڈ روبوٹ اسپورٹس گیمز کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، جس میں تمام مقابلے صرف روبوٹ کھلاڑیوں کے درمیان ہوں گے۔

Watch Live Public News