ویب ڈیسک: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لورالائی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن میں چار بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کئے گئے، ایک دہشتگر ضلع کیچ کے علاقہ میں مارا گیا، دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشتگر سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے، ہلاک بھارتی حمایت یافتہ دہشتگر متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے بلوچستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں۔
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الہندوستان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں شر انگیزی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
لورالائی میں 4 دہشتگردوں، جو بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے مختلف واقعات بالخصوص N-70 میں 30 معصوم لوگوں کی شہادت کے ذمہ داران میں شامل تھے کو جہنم رسید کرنے پر وزیرِ اعظم کی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی پراکسیوں کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان شب روز مصروف عمل ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.