پاک فوج کی جانب سے عراقی فوج کی اسپیشل فورسز کی تربیت مکمل

پاک فوج کی جانب سے عراقی فوج کی اسپیشل فورسز کی تربیت مکمل

ویب ڈیسک: پاک فوج کی جانب سے  عراقی فوج کی اسپیشل فورسز کی تربیت مکمل، تیسرے بیچ کے 446 ٹرینیز کی گریجویشن تقریب 29 نومبر کو منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق تربیت 24 ستمبر سے 29 نومبر تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پاکستان میں جاری رہی،تقریب میں پاکستان آرمی کے اعلیٰ افسران اور عراقی فوجی نمائندگان نے شرکت کی۔

پاکستان اور عراق کے فوجیوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، تربیتی پروگرام میں کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز، ٹیکٹیکل ڈرلز اور مشن پلاننگ شامل رہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام تربیتی اہداف کامیابی کے ساتھ مکمل کئے گئے، پاکستان اور عراق کے عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے ، تربیت علاقائی سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔ 

Watch Live Public News