ٹاک ٹاک کریئٹرز اب ویڈیو شیرئنگ ایپ سے زیادہ پیسے کما سکیں گے

ٹاک ٹاک کریئٹرز اب ویڈیو شیرئنگ ایپ سے زیادہ پیسے کما سکیں گے

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک کریئٹرز اب اس ویڈیو شیئرنگ ایپ سے زیادہ پیسے کماسکیں گے۔

ٹک ٹاک نے سبسکرپشن ماڈل میں تبدیلی کردی۔امریکا میں ایک کانفرنس کے دوران کمپنی  نے اعلان کیا کہ اب صارفین سبسکرپشنز سے ہونے والی آمدنی کا 90 فیصد حصہ کما سکیں گے تاہم اس کیلئے کچھ شرائط کو پورا کرنا ضروری ہوگا۔

خیال رہے کہ فی الحال   ٹک ٹاک سبسکرپشنز کی آمدنی کا 70 فیصد حصہ صارفین کو ملتا ہے اس میں اب 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

لیکن اس کیلئے شرط یہ ہے کہ صارف کے فالوورز کی تعداد کم از کم 10 ہزار ہوں، گزشتہ ماہ اس کی ویڈیوز کے ویوز کم از کم 1 لاکھ ہوں اور گزشتہ ماہ اس نے 3 یا اس سے زیادہ سبسکرپشن اونلی ویڈیوز پوسٹ کی ہوں۔

جاری بیان کے مطابق  سبسکرپشن سے صارفین کو زیادہ مضبوط کمیونٹیز تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے جبکہ فالوورز کو خصوصی مراعات جیسے سبسکرائبر اونلی پوسٹسن، چیٹ فیچرز، اسپیشل بیجز اور دیگر تک رسائی ملتی ہے۔

فی الحال اس تبدیلی کا اطلاق امریکا اور کینیڈا میں کیا جا رہا ہے اور آنے والے مہینوں میں دیگر ممالک میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

امریکا اور کینیڈا سے باہر عالمی سطح پر ٹک ٹاک کی جانب سے سبسکرپشن پروگرام کے تحت 50 فیصد آمدنی صارفین سے شیئر کی جاتی ہے، جسے بڑھا کر 70 فیصد کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News