اسرائیل کے غزہ، بیروت کے بعد یمن  کی  بندرگاہ  راس عیسیٰ،حدیدہ پر فضائی حملے

اسرائیل کے غزہ، بیروت کے بعد یمن  کی  بندرگاہ  راس عیسیٰ،حدیدہ پر فضائی حملے

(ویب ڈیسک ) اسرائیل فوج نے غزہ ، بیروت کے بعد  یمن کے راس عیسیٰ اور الحدیدہ  بندرگاہ پر فضائی حملے کیے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

صیہونی فوج نے  بیان میں کہا کہ اس نے راس عیسیٰ اور حدیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرہ اسٹیشن  کے مطابق  حملوں میں " حدیدہ اور راس عیسیٰ کی بندرگاہوں" کے ساتھ ساتھ دو پاور اسٹیشنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  یہ حملے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل میں تل ابیب کے قریب بین گوریون بین الاقوامی ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل داغا جانے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں۔

حوثیوں نے  گذشتہ سال نومبر سے بحیرہ احمر، خلیج عدن اور آبنائے باب المندب میں اسرائیل اور اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر بار بار حملے کیے ہیں۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہیں۔

Watch Live Public News