بھارت کا جنگی جنون،  پاکستانی مسلح افواج اور عوام کا دندان شکن جواب  تیار

بھارت کا جنگی جنون،  پاکستانی مسلح افواج اور عوام کا دندان شکن جواب  تیار
کیپشن: بھارت کا جنگی جنون،  پاکستانی مسلح افواج اور عوام کا دندان شکن جواب  تیار

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا جنگی جنون،  پاکستانی مسلح افواج اور عوام نے دندان شکن جواب  تیارکرلیا۔ لائن آف کنٹرول  مقبوضہ کشمیر کے اطراف میں بھارتی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول سے متصل تمام سرحدی گاؤں خالی کروا لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کو بنیاد بنا کر کشمیری مسلمانوں کیخلاف بڑے پیمانےپر کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی زندگی کو مودی اور بھارتی فوج نے اجیرن بنا دیا ہے۔ مودی سرکار پراس وقت جنگی جنون سوار ہے جو خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

مستند انٹیلی جنس اطلاعات  کے مطابق  جنگی جنون میں مبتلا بھارت،  پاکستان کےخلاف  کسی بھی وقت فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔بھارت کی کسی مہم جوئی کا یقینی اور سخت  جواب دینے کے لیے  مسلح افواج  مکمل تیار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ بھارت کو دندان شکن جواب دینے کے لیے تیارہے۔ پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ مل کر اپنی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرےگی۔

Watch Live Public News