پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک: یکم ستمبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.61 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.13 روپے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کمی متوقع ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.61 فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

یہ کمی بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی وجہ سے ہے ۔ پیٹرول کی نئی قیمت 264.00 روپے فی لیٹر (264.61 روپے سے کم) ہائی سپیڈ ڈیزل 269.86 روپے فی لیٹر (272.99 روپے سے کم) مٹی کے تیل 176.70 روپے فی لیٹر اور ہلکے ڈیزل تیل 159.55 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News