سیلاب بیٹی کا جہیزبہالےگیا،ہفتے بعد شادی کیسے کروں؟ بیوہ خاتون کی دہائی

سیلاب بیٹی کا جہیزبہالےگیا،ہفتے بعد شادی کیسے کروں؟ بیوہ خاتون کی دہائی
کیپشن: سیلاب بیٹی کا جہیزبہالےگیا،ہفتے بعد شادی کیسے کروں؟ بیوہ خاتون کی دہائی

ویب ڈیسک: بھارتی آبی جارحیت سے پنجاب کے دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ دریائے راوی میں 38 سال بعد انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے۔ 

راوی کے بپھر جانے سے جہاں بہت سے نجی سوسائٹیوں میں پانی داخل ہوگیا وہیں راوی کنارے موجود آبادیوں کو بھی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسا ہی ایک بدنصیب خاندان لاہور کے نواح میں موجود ہے۔ جہاں ایک بیوہ خاتون کی بیٹی کی شادی 7 ستمبر کو طے تھی لیکن سیلاب نے بہت چاہ سے بنایا بیٹی کا جہیز سنبھالنے کی مہلت نہ دی۔ 

سیلاب نے ایک بیوہ ماں کے خواب بھی بہا دیے۔ اچانک آنے والے پانی نے نہ صرف گھر کو اپنی لپیٹ میں لیا بلکہ برسوں کی محنت سے جمع کیا گیا جہیز بھی بہا کر لے گیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے غربت کے باوجود برسوں کی بچت سے بیٹی کے لیے سامان تیار کیا تھا، مگر جب پانی تیزی سے گھروں میں داخل ہوا تو سب کچھ پل بھر میں برباد ہوگیا۔

بیوہ خاتون آہ و بکا کرتے ہوئے کہتی ہیں، "میری بیٹی کی خوشیوں کا دن قریب تھا، مگر سیلاب نے سب کچھ چھین لیا۔ اب میں کیا کروں؟ کہاں سے شادی کا انتظام کروں؟"

Watch Live Public News