سیٹیزن پورٹل پر شکایت، شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا

سیٹیزن پورٹل پر شکایت، شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ سیٹیزن پورٹل پر صرف ایک شکایت نے پاکستانی شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس دلا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے اپنی خاندانی زمین پر قبضہ چھڑانے کیلئے سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا اندراج کرایا تھا۔ وزیراعظم عمران خان اس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے حکام کو کارروائی کا حکم دیا جس سے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2018ء میں وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سیٹیزن پورٹل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ اس کی مدد سے پاکستانی شہری انصاف کے حصول اور قانونی کارروائی کیلئے کسی کیخلاف بھی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ گذشتہ ماہ سیٹیزن پورٹل میں عوامی مسائل کے حل میں جعلسازی کا انکشاف ہونے پر سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں صوبہ پنجاب کے 154، صوبہ خیبر پختونخوا کے 86، صوبہ سندھ کے 3 اور وفاق کے 11 افسروں کیخلاف تفتیش کی گئی جن میں پنجاب کے چوالیس ، خیبر پختونخواہ انتالیس اور سندھ کے تین سرکاری اہلکاروں کو جعلسازی کا مرتکب پایا گیا، جس کے بعد جعلسازی ثابت ہونے والے سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News