اینڈرائیڈ صارفین ہوشیار رہیں! گوگل اب سارے پیغامات پڑھے گا!

اینڈرائیڈ صارفین ہوشیار رہیں! گوگل اب سارے پیغامات پڑھے گا!
کیپشن: Android users beware! Google will now read all messages!

ویب ڈیسک: گوگل اینڈ رائیڈ پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس اپ گریڈ ’’بارڈ’’ اب صارفین کے سارے پیغامات پڑھے گا۔

رپورٹ کے مطابق Google کا AI واپس جا کر آپ کے نجی پیغامات کو پڑھے گا اور ان کا تجزیہ کرے گا۔ 

گوگل بارڈ  کولاکھوں  صارفین ایک  ChatGPT جیسا  پروگرام سمجھتے ہیں۔ مواصلات کی سہولت سے لے کر تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے اور معلومات فراہم کرنے تک یہ آپ کی میسجنگ ایپ میں آپ کا ذاتی AI معاون ہوگا۔ لیکن بارڈ آپ کے پیغامات نہ صرف پڑھے گا بلکہ نجی مواد کا تجزیہ بھی کرے گا تاکہ آپ کی گفتگو کے تناظر، آپ کے لہجے اور آپ کی دلچسپیوں کو اچھے طریقے سے سمجھا جاسکے۔

یہ آپ کے پیغامات کے جذبات کا تجزیہ کرے گاآپ کس سے بات کر رہے ہیں اس کی بنیاد پر جوابات کا بھی اندازہ لگائے گا۔

اب اسمارٹ فون کے مالکان کے لیے پرائیویسی  برقرار رکھنا ایک چیلنج ہوگا۔

بارڈ  میں  یہ ڈیٹا 18 مہینوں کے لیے ذخیرہ کیا جائے گا، اور کچھ دنوں تک برقرار رہے گا۔

تخلیقی AI چیٹ اور میسجنگ کا یہ انضمام ٹیکسٹنگ پلیٹ فارمز کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گا، یہ گوگل، ایپل اور میٹا کے درمیان تیزی سے ایک نیا مسابقتی جنگ کا دروازہ کھول دے گا، جن کے اسمارٹ فون ایکو سسٹم اور ایپس ہماری زندگی  کو رواں دواں رکھے ہوئے ہیں۔

2024 میں کسی بھی وقت گوگل میسجز میں بارڈ  کو متعارف کرادیا جائے گا۔

Watch Live Public News