ویب ڈیسک: اوکاڑہ میں دورانِ ڈیوٹی تھانے میں کرسی اور میز سجا کر سالن پکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا۔
تھانہ راوی کے اے ایس آئی محمد شفیق کی وائرل ویڈیو میں انہیں پولیس یونیفارم میں چولہے پر سالن پکاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کو غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل پر معطل کردیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق محمد شفیق کو چارج شیٹ جاری کرکے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے، جبکہ ڈی ایس پی لیگل کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے واضح کیا کہ پولیس میں غیر پیشہ ورانہ رویے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔