(ویب ڈیسک ) آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا آفیشل گانا جاری کر دیا گیاہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا “فیل دی تھرل” جاری کیا، جو ٹورنامنٹ کے جوش و خروش اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی جنون کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
اس گانے کو معروف بھارتی موسیقار و گلوکار انی رودھ روی چندر نے کمپوز کیا اور گایا ہے اورجسے باضابطہ طور پر ریلیز کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔