کورونا وائرس سے 86 افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے 86 افراد جاں بحق
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 86مریض جابحق ہو گئے. این سی او کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 4537میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 62723 ہو گئی ہے. ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 38843مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 1024861مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں. ملک بھر میں کورونا سے تاحال23295اموات ہو چکی ہیں.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔