9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت!عمران خان نےبڑاقدم اُٹھالیا

9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت!عمران خان نےبڑاقدم اُٹھالیا
کیپشن: 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت،عمران خان نےبڑاقدم اُٹھالیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کے لیے سے انسداد دہشت گردی عدالت رجوع کیا ہے، اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے میں اے ٹی سی میں درخواستیں دائر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: بریکنگ نیوز:عمران خان کا فوج سے مذاکرات کا اعلان

عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، عمران خان سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی، پولیس کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے استدعا کی گئی کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے دائر کی گئی درخواستیں منظور کی جائیں۔

عمران خان عدالت سے جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کی استدعا کی ہے۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر 10 روزہ ریمانڈ دے دیا تھا۔

Watch Live Public News