(ویب ڈیسک ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مولانا محمد طاہر سیفی کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔
چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی ۔
تحریک لبیک کے رہنما مولانا محمد طاہر سیفی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پراسکیوشن نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔
عدالت نے مولانا محمد طاہر سیفی کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ عدالت کا ملزم کو 6 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کا فوٹو گارمٹک ٹیسٹ کرنا ہوگا اور مائیکروفون برآمد کرنا ہے۔
مولانا محمد ظاہر سیفی کی تقریر عدالت میں فاضل جج کو سنائی گئی ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ تو بہت جوش سے تقریر کرتے ہیں کیا یہ آپ کی تقریر ہے ۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ جی یہ میری ہی تقریر ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ آپ چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف کیوں بول رہے ہیں۔
ملزم نے بیان دیا کہ ہم چیف جسٹس کو محتاط ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں ،جو فیصلہ ہوا جو آئین کیخلاف خلاف ہے،ابھی موقع ہے چیف جسٹس اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں۔