توہین مذہب کا الزام: بینک منیجر کو قتل کرنیوالے گارڈ کو سزائے موت

توہین مذہب کا الزام: بینک منیجر کو قتل کرنیوالے گارڈ کو سزائے موت
خوشاب: (پبلک نیوز) توہین مذہب کا الزام لگا کر بینک منیجر کو قتل کرنے والے گارڈ کو 2 بار سزائے موت سنا دی گئی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بینک منیجر کے قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ مجرم کو 2 بار سزائے موت ،12سال قید اور 11 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ قائد آباد کے نیشنل بینک کے گارڈ احمد نواز نے فائرنگ کرکے مینیجر کو قتل کیا تھا۔ سیکورٹی گارڈ نے مینجر پر گستاخی کا الزام لگایا تھا۔ بعدازاں سوشل میڈیا پر گارڈ کی ویڈیو ز بھی وائرل ہوئیں تھیں جس میں وہ نعرہ بازی کر رہا تھا. ادھر درج مقدمے میں مقتول کے ورثہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ واقعے کی وجہ ذاتی عناد تھی کیونکہ مقتول کی جانب سے ڈیوٹی پر تاخیر سے آنے پر گارڈ کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ کی گئی تھی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔