لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد حمزہ شہباز آج ایف آئی اے میں پیشی پر پہنچے۔ پیشی کی اندرونی کہانی بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ایک نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ شہباز جب ایف آئی اے پہنچے تو ان کے پاس ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ اس موقع پر ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے انھوں نے بجائے کوئی معذرت یا جواز پیش کرنے کے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈائريکٹر صاحب! خيال رکھيں، آپ کو بتادوں وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔تفتيشی ٹيم کی جانب سے کہا گیا کہ ريکارڈ اگر نہيں لانا تھا تو کل يا پھر کبھی آ جاتے۔ آپ کے پاس اب بھی وقت ہے، بغیر تاريخ دیئے ريکارڈ فراہم کرنا آپ پر چھوڑتے ہيں۔ ريکارڈ لے کر جب بھی آنا ہو، اس سے قبل اطلاع کر دیجئے گا، بس چھٹی کے دن نہ آنا۔خیال رہے کہ حمزہ شہباز نے گزشتہ پیشی پر کہا تھا کہ سی ای او ضرور رہا ہوں مگر سیاسی معاملات کی وجہ سے نہیں جانتا کہ میرے اکاؤنٹس میں پیسے کہاں سے آئے۔