ایف آئی اے کے بعد ایف بی آر بھی شوگر ڈیلرز کیخلاف ان ایکشن

ایف آئی اے کے بعد ایف بی آر بھی شوگر ڈیلرز کیخلاف ان ایکشن

لاہور (پبلک نیوز) ایف آئی اے کے بعد ایف بی آر بھی شوگر ڈیلرز کے خلاف ان ایکشن۔ ایف بی آر نے37 شوگر ڈیلرز کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق شوگر بروکرمحمود جاوید، پروین ذوالفقار، صفیہ بیگم، عامرہ ضمیر، محمد وقاص، ہمایوں بشیر، شیخ ساجد، ساجد مقبول کےنام شامل ہیں۔ ایف بی آر نے رجسٹرڈ شوگر ڈیلرز کے بنک اکاونٹس اور اثاثہ جات کی بھی سکروٹنی شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے اربوں روپے کمانے والےغیررجسٹرڈ شوگر ڈیلرز کو ازخود رجسٹرڈ کرلیا۔ ایف بی آر شوگر ڈیلروں کے خاندان اور ملازموں کے بنک اکاونٹس اور اثاثہ جات کی بھی چھان بین شروع کردی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔