عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

(ویب ڈیسک ) عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کردی۔

عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے لیا گیا۔ پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا؛ ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کردیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  عید کے دوران تفریحی پارکوں میں بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے،

شہری کھیل کے میدانوں، گیمنگ زونز اور مکینیکل جھولوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ان مقامات کا رخ کریں گے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ  تفریحی پارکس، تھیم پارکس، پلے ایریاز میں مستقل بنیادوں پر لگائے گئے مکینکل جھولوں کی مشروط اجازت ہو گی، مستقل بنیادوں پر لگائے گئے جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی  ہے۔مستقل نصب جھولوں کے حفاظتی معائنے اور تمام ریگولیٹری معیارات پر عملدرآمد بارے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تصدیقی سرٹیفیکیٹ لازم قرار دیا گیا  ہے۔

Watch Live Public News