لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک ا نصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان گرفتاری کیلئے تھانہ ریس کورس پہنچ گئے ٗ پولیس نے گرفتار نہ کیا ٗ وزیر اعظم اور عوام کے سامنے حقائق رکھنا چاہتا ہوں ٗ شہزاد اکبر اپنے مسلک کے بارے میں وضاحت کریں ٗ نذیر چوہان کے الزاماترکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور قوم کے سامنے کچھ حقائق رکھنا چاہتا ہوں، شہزاد اکبر کے خلاف جو الفاظ بولے ان پر آج بھی قائم ہوں، میرا شہزاد اکبر سے سوال کرنا بنتا ہے، ابھی تک شہزاد اکبر نے جواب نہیں دیا، لوگوں نے کئی بار روک کر شہزاد اکبر سے ان کا مسلک پوچھا۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس شہزاد اکبر کے خلاف ثبوت موجود ہیں، میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام ہوں، جھکنے والا نہیں، اعلی ادارے ملک کو خونی انقلاب سے بچا لیں، وزیراعظم عاشق رسول ہیں، اس مسئلے کا فیصلہ کریں۔ نذیر چوہان نے کہا کہ ریاست مدینہ میں اہل سنت پر کیوں ظلم ہو رہا ہے، شہزاد اکبر وزیراعظم ہاوس کا مخصوص ایجنڈے کے تحت استعمال کر رہے ہیں، لاہور: شہزاد اکبر ٹی وی پر آ کر صفائی دیں، احمدیوں کو اعلی عہدوں پر تعینات نہ کیا جائے۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ فواد چوہدری کو کہتا ہوں عہدے آنے جانے والی چیز ہیں، شہزاد اکبر کو عہدے سے ہٹایا جائے، کسی اور کو لگایا جائے، شہزاد اکبر کی کیسے جرات ہوئی کہ منتخب نمائندے پر مقدمہ کرائیں، جب تک زندگی ہے عمران خان میرے قائد ہیں۔