سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

 ویب ڈیسک: مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونا 1115 روپے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 4538 ڈالر ہو گئی۔

دوسری جانب، فی تولہ چاندی کی قیمت 21 روپے کی کمی سے 8013 روپے کی سطح پر آگئی۔

Watch Live Public News