راولپنڈی : لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت،مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی : لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت،مرکزی ملزم گرفتار

(ویب ڈیسک ) ملزم کو موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاعت پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔واقعے کا مرکزی ملزم انیس خان عرف دورانی اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم کو موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاعت پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا ۔ ملزم انیس خان عرف دورانی کو تھانہ نصیر آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

خیال رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔مقدمے میں نظار خان عرف ارمان خان، جلیل خان اور جبار خان بھی نامزد ہیں ۔ لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

Watch Live Public News