ایئر کوالٹی انڈیکس کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

ایئر کوالٹی انڈیکس کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟
کیپشن: ایئر کوالٹی انڈیکس کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ شہروں میں بڑھتی ہوئی گاڑیوں کے دھوئیں کااخراج، صنعتی فضلہ اور فصلوں کی باقیات جلانے جیسے عوامل نے فضا کو مضرِ صحت بنا دیا ہے۔ ایسے میں فضائی معیار کو جانچنے کے لیے ایک عالمی پیمانہ استعمال کیا جاتا ہے جسے ایئر کوالٹی انڈیکس (Air Quality Index – AQI) کہا جاتا ہے۔

یہ انڈیکس اس بات کی پیمائش کرتا ہے کہ کسی مخصوص علاقے میں فضا میں موجود آلودگی کس حد تک انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کیا ہے؟

ایئر کوالٹی انڈیکس ایک عددی پیمانہ ہے جو فضا میں موجود آلودگی کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ انڈیکس عام طور پر 0 سے 500 تک کے درمیان ہوتا ہے۔ جتنی بڑی تعداد ہو، آلودگی کی شدت اتنی زیادہ سمجھی جاتی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ایسا عالمی معیار ہے جو ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ ہم جو ہوا سانس میں لے رہے ہیں، وہ ہماری صحت پر کس حد تک اثر ڈال رہی ہے۔ اس پیمائش کے ذریعے حکومتیں اور شہری دونوں ہی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مؤثر اقدامات کر سکتے ہیں۔

 AQI کے مختلف درجے اور ان کے اثرات

•        صفر سے 50 تک اے کیو آئی کو صاف ستھری فضا مانا جاتا ہے جس سے کسی انسان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں۔

•        51 سے 100 تک بھی اے کیو آئی قابلِ قبول ہوتا ہے۔

•        تاہم 101 سے 150 تک جانے کی صورت میں ایسے افراد کو خطرہ ہو سکتا ہے جو پہلے سے بیمار یا کمزور ہوں۔

•        اے کیو آئی 151 سے تجاوز کرتا ہے تو یہ خطرہ عام لوگوں تک بڑھ جاتا ہے۔

 

•        جب اے کیو آئی 201 اور 300 کے درمیان ہوتا ہے تو ایسی فضا کو انسانوں کے لیے انتہائی غیر صحت مند تصور کیا جاتا ہے۔

•        AQI اسکیل کی آخری حد 500 ہے، جس کا مطلب ہے کہ حساب میں ایک نقطہ ہوگا جب AQI قدر خود PM2 کے 1000 g/m3 سے اوپر نہیں بدلے گی۔ 5 یا PM10۔ ایک بار جب رنگ کا کوڈ شدید زمرے کے اوپر پہنچ جاتا ہے، تو AQI قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ہے۔

اس کیٹیگری کو ’ ہیلتھ الرٹ‘ میں شمار کیا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ہر ایک کے لیے صحت کے خطرات ہوں گے۔

اور جب یہ 300 سے تجاوز کر جائے تو فضا ’انتہائی خطرناک‘ تصور ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں ایمرجنسی صورتحال کی ہیلتھ وارننگ جاری کی جاتی ہے۔

 AQI کیسے ناپا جاتا ہے؟

ایئر کوالٹی انڈیکس دراصل فضا میں موجود چھ مختلف آلودہ ذرات کی مقدار کو ناپ کر تیار کیا جاتا ہے۔ ان میں شامل ہیں:

PM2.5 — انتہائی باریک ذرات جو پھیپھڑوں میں داخل ہو کر خون میں شامل ہو سکتے ہیں۔
PM10 — گرد و غبار اور مٹی کے ذرات۔
کاربن مونو آکسائیڈ (CO) — گاڑیوں اور فیکٹریوں کے دھوئیں سے خارج ہونے والی گیس۔
نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO₂) — ٹریفک اور ایندھن کے جلنے سے پیدا ہوتی ہے۔
سلفر ڈائی آکسائیڈ (SO₂) — کوئلے اور تیل کے جلنے سے پیدا ہونے والی گیس۔
اوزون (O₃) — سورج کی روشنی اور کیمیائی گیسوں کے ردِعمل سے بنتی ہے۔
ان تمام آلودگیوں کی مقدار کو جدید سینسرز اور اسٹیشنز کے ذریعے ناپا جاتا ہے، پھر اسے ایک متحدہ اسکور میں تبدیل کیا جاتا ہے جسے AQI کہا جاتا ہے۔

  فضائی آلودگی کے انسانی صحت پر اثرات

بلند AQI سطح سانس کی بیماریوں، دمہ، الرجی، دل کے امراض اور آنکھوں کی جلن میں اضافہ کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق طویل عرصے تک آلودہ فضا میں رہنا انسانی عمر میں کمی اور قوتِ مدافعت کو متاثر کر سکتا ہے۔

 اپنی حفاظت کیسے کریں؟

ماہرین صحت کے مطابق سموگ یا دھند کے دنوں میں غیر ضروری باہر جانے سے گریز کریں۔باہر نکلتے وقت ماسک (N95 یا KN95) کا استعمال کریں۔گھروں میں ایئر پیوریفائر استعمال کریں۔زیادہ درخت لگائیں اور کھلی جگہوں میں آگ جلانے سے پرہیز کریں۔

Watch Live Public News