ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) سعودی عرب میں اب چھکے اورچوکے لگیں گے۔ سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسٹارز پر مشتمل کرکٹ کا میلہ سجے گا۔ آئی ایل ٹی ٹونٹی کا سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کےساتھ معاہدہ طے پاگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایل ٹی ٹونٹی نے سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کےساتھ معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔ آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کے میچز اب سعودی عرب میں بھی کھیلے جائیں گے۔ سعودی عرب میں مرد اور خواتین دونوں کے میچز منعقد ہوں گے۔
ایس اے سی ایف نےآئی ایل ٹی ٹوئنٹی کو آفیشل لیگ کے طور پر منظوری اور لائسنس دے دیا ہے۔ آئی ایل ٹی ٹونٹی کے اگلے سیزن کےمیچز سعودی عرب میں کھیلے جائیں گے۔ آئی ایل ٹی ٹونٹی کے اگلے سیزن میں فرنچائزز سعودی عرب کا ایک کھلاڑی لازمی لیں گی۔
چیئرمین ایس اےسی ایف شہزادہ سعود بن مشال ال سعود کا کہنا ہے کہ آئی ایل ٹی ٹونٹی کا پارٹنربننے پر خوشی ہے۔ یہ معاہدہ سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور ہمارے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول پر آگے بڑھنے کا موقع دے گا۔