افسوسناک خبر، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب زدہ علاقہ کے دورہ کے دوران چل بسے

افسوسناک خبر، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب زدہ علاقہ کے دورہ کے دوران چل بسے
کیپشن: افسوسناک خبر، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب زدہ علاقہ کے دورہ کے دوران چل بسے

ویب ڈیسک: اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد خان سیلاب زدہ علاقہ کے دورہ کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی دورہ کے دوران گر کر زخمی ہوئے اور گرنے کے بعد دم توڑ گئے۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی نے اسسٹنٹ 40 سالہ فرقان محمد خان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے اسسٹنٹ کمشنر کی موت مرگی کے دورہ کے سبب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر دوران فٹس مریض کی سانس کی نالی بند ہونے سے بھی موت واقع ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد خان ہیڈ بلوکی ریسٹ ہاؤس پر موجود تھے۔ وہ 4 دن سے سیلاب زدہ علاقوں میں موجود تھے اور رات بھر سوئے بھی نہیں تھے۔

Watch Live Public News