(ویب ڈیسک ) بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چناب میں ایک مرتبہ پھر ہیڈمرالہ کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ ہے۔ بھارت نے سلال ڈیم کے تما م گیٹ کھول دیے ہیں ۔
ذرائع ایری گیشن حکام کا کہنا ہے کہ سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8 لاکھ کیوسک کا ریلا پاکستان پہنچے گا۔ بھارت نے سلال ڈیم سے پانی چھوڑنےکی باضابطہ اطلاع نہیں دی۔
یاد رہے کہ بھارت نے چند روز قبل بھی 9 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا چھوڑا تھا۔