ویب ڈیسک: چترال کے علاقہ گہریت گول میں روسی شہری نے سرکاری اجازت نامے کے تحت کشمیری مارخور کا شکار کیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق غیر ملکی شکاری نے شکار کے لیے 68 ہزار امریکی ڈالر کا لائسنس حاصل کیا۔ شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا گیا۔ پروگرام سے حاصل آمدن کا بڑا حصہ مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور مقامی آبادی کو معاشی فوائد فراہم کرنا ہے۔