(ویب ڈیسک ) بیرون ممالک میں پاکستانی ورک فورس بڑھانے کے لئے اتحادی حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں۔
حکومت پاکستان نے مختلف ممالک کی حکومتوں اور نجی کمپنیوں کے ساتھ 8 ایم او یوز طے کر لئے۔ حکومت پاکستان کے مختلف ممالک کی حکومتوں اور نجی کمپنیوں کے ساتھ 103 لیٹر آف انٹینٹ پر بھی دستخط کیے۔
دستاویز وزارت اوورسیز کے مطابق وزارت اوورسیز کے اٹلی، عراق اور بیلاروس کی حکومتوں کے ساتھ ورک فورس بھجوانے کے لئے ایم او یوز پر دستخط ، سعودی کمپنیوں کے ساتھ 92 لیٹر آف انٹینٹس پر دستخط کیے گئے۔
وزارت اوورسیز کے قطری کمپنیوں کے ساتھ 6، بحرین کی 4 نجی کمپنیوں کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ طے۔وزارت اوورسیز نے 2025 میں ایک جرمن ایجنسی کے ساتھ بھی ورک فورس کے حوالے سے لیٹر آف انٹینٹ طے کیا۔