اسلحہ لائسنس کے اجراء میں کرپشن کا مستقل خاتمہ،آ ن لائن اسلحہ لائسنس ملے گا

اسلحہ لائسنس کے اجراء میں کرپشن کا مستقل خاتمہ،آ ن لائن اسلحہ لائسنس ملے گا

(ویب ڈیسک ) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  کا کہنا ہے کہ ”پنجاب آرمز  لائسنس  مینجمنٹ سسٹم“ کے نفاذ سے لائسنس کے اجراء میں کرپشن کا مکمل سدباب ممکن ہوگا۔

وزیراعلی محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا،   اسلحہ لائسنس کے اجراء میں کرپشن کا مستقل خاتمہ،اب آ ن لائن اسلحہ لائسنس ملے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب اورنادرا کے درمیان”دی پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“(PALMS) کامعاہدہ ہوگیا ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ”دی پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“ پورٹل کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔

”پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“کے تحت پنجاب بھر میں اسلحہ لائسنس کی تجدید اور ترمیم کرائی جاسکے گی ، ”پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“ کے تحت اسلحہ لائسنس کی ورثا کو منتقلی بھی آن لائن کی جائے گی، ”پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“ کے تحت اسلحہ لائسنس درخواست دہندہ کے گھر ڈلیور کیاجائے گا۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  کا کہنا ہے کہ ”پنجاب آرمز  لائسنس  مینجمنٹ سسٹم“ کے نفاذ سے لائسنس کے اجراء میں کرپشن کا مکمل سدباب ممکن ہوگا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ”دی پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“کے اجراء پر سیکرٹری داخلہ میاں شکیل احمد اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (جوڈیشل)ڈیپارٹمنٹ فروا عامر کی خدمات کو سراہا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خود کار سسٹم کے تحت اسلحہ لائسنس کے اجراء کو قابل تحسین قرار دیا۔

معاہدہ پرسیکرٹری داخلہ حکومت پنجاب اور ڈی جی نادرا نے دستخط کئے،چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ،ڈائریکٹر جنرل نادراسہیل جہانگیر، ڈائریکٹرآرمزنادراا ور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔