ہم گئے تو سب اکٹھے جائیں گے ،امیر مقام کا بلاول کو الٹی گنتی کی دھمکی پر جواب

ہم گئے تو سب اکٹھے جائیں گے ،امیر مقام کا بلاول کو الٹی گنتی کی دھمکی پر جواب

(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر امیر مقام  نے   چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوالٹی گنتی کی دھمکی پر  جواب دے دیا۔

مظفر آباد  میں جلسے سے خطاب میں   امیر مقام نے کہا کہ  میر پور کے عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا ،پیپلز پارٹی جائزہ لے کہ عوام نے اسے کیوں مسترد کیا تھا۔ آزاد کشمیر میں حکومت اور انتظامیہ پیپلز پارٹی کے زیرِ اثر ہے، اس لیے بےبنیاد الزامات لگانے کے بجائے عوامی فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ   پیپلز پارٹی کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ خود اسی نظام کا حصہ ہے اور اہم آئینی عہدوں پر فائز ہے۔بار بار دھمکیاں، انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگر ہم گئے تو سب اکٹھے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اگر آزاد کشمیر کے انتخابات چوری کیے تو لکھ لیں آپ کی وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔

Watch Live Public News