(ویب ڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک جماعت کو جتوانا نہیں بلکہ کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے اہم بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کی ساکھ کا فیصلہ پہلے مرحلے میں انصاف سے ہوگا، الیکشن کمیشن 2اگست سے پہلے دھاندلی سے متعلق تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج، بیلٹس اور انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے رکھے۔
بلاول بھٹو کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک جماعت کو جتوانا نہیں بلکہ کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے،ہمیں کسی کا احسان نہیں ،ہمیں ہمارا حق چاہئیے،ہمیں صرف صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات چاہئیں۔