پنجاب بجٹ 2026-27: تنخواہوں، پنشن اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم تجاویز سامنے آگئیں

پنجاب بجٹ 2026-27: تنخواہوں، پنشن اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم تجاویز سامنے آگئیں
کیپشن: پنجاب بجٹ 2026-27: تنخواہوں، پنشن اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم تجاویز سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت 5 جون کو مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرے گی، جس کے بعد صوبے بھی اپنے اپنے بجٹ اسمبلیوں میں پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی تقریباً تیار کر لیا گیا ہے اور اسے جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

پنجاب وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے بجٹ کا مجموعی حجم تقریباً 6 ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، صفائی، زراعت اور امن و امان کے شعبوں کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبائی بجٹ پیش کریں گے۔ مجوزہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں وفاقی حکومت کے برابر اضافہ متوقع ہے۔

بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1600 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینے اور بعض سروسز کی شرحوں میں ردوبدل کی سفارشات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت ساڑھے چار ٹریلین روپے سے زائد فنڈز ملنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں، طلبہ اور مزدور طبقے کے لیے جاری سبسڈی اور فلاحی پروگراموں کو برقرار رکھنے کی تجاویز بھی بجٹ کا حصہ ہیں۔

حتمی منظوری کے بعد بجٹ دستاویزات صوبائی کابینہ اور اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔




Watch Live Public News