ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ، پی ٹی اے

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ، پی ٹی اے

(ویب ڈیسک )  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ  ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا، جون میں SMW4 اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل فالٹ سامنے آیا تھا، دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا سارٹ فال دور ہوگیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے  کہ  ملک میں انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ا سال 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا، دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

دوسری جانب   پی ٹی اے نے پارلیمنٹ کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ سستی کا شکار ہوا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق   پی ٹی اے نے قرار دیا کہ فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سست رفتاری کی وجہ صارفین کی بڑھی ہوئی تعداد ہے۔   پی ٹی اے  حکام نے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں انٹرنیٹ میں خلل کا اعتراف کرلیا۔

رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ   پی ٹی اے کی پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ میں تعطل سے میٹا ایپلی کیشنز فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز پر زیادہ اثر پڑا جبکہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس بھی متاثر ہوئے۔ فیس بک کے پاکستانی صارفین 5کروڑ ہیں۔

تفصیلات میں مزید آگہی دی گئی کہ پاکستان میں واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی رئیل ٹائم ایپلیکیشن ہے۔ ہم نے صارفین کو مطلع کیا تھا کہ رش کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار سست رہے گی جبکہ ٹیلی کام آپریٹرز فوری ٹریفک متبادل روٹس پر منتقل کررہے تھے۔

Watch Live Public News